A WISE GIRL ONCE SAID:
:ایک عقلمند لڑکی نے کہا Urdu stories
اگر تم اس آدمی کی ٹوپی کو کھول کر دیکھتے تو تمیہں اندازہ ہوتا کہ کس قدر بیش قیمت موتی
اس نے چھاپا رکھے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان موتیوں کے مقابلے میں اس کی تو کوئی
اہمیت ہی نیہں۔
A WISE
GIRL ONCE SAID
عقلمند لڑکی کی حاضر دماغی
مدائنی بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ عیبداللہ بن زیاد گھڑ
سواروں کے ساتھ نکلا۔ گھڑ سواروں نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے ساتھ ایک لڑکی بھی
تھی۔ وہ لڑکی انتہائی حیسن وجمیل تھی ۔ گھڑ سواروں نی اس آدمی کو دھمکی آمیز
لہجے میں پکارا : اس لڑکی کو ہمارے حوالے کر دو ۔ اس آدمی کے پاس ایک کمان تھی ۔
اس نے گھڑ سواروں میں سے ایک کو دے ماری جس سے کمان کی تانت ٹوٹ گئی اور گھڑ
سواروں کو طیش آگیا۔
چنانچہ اسے پکڑنے کے لیے سارے ہی گھڑ سوار اس پر ٹوٹ پڑے
اوراس سے لڑکی کو چھین لیا۔
وہ آدمی ان سے جان بچا کر بھاگ نکلا۔ گھڑ سواروں کی توجہ
کا مرکز لڑکی ہی تھی ، اس لے آدمی سے ان کی توجہ ہٹ گئی ۔
گھڑ سواروں میں سے ایک شخص نے لڑکی کی کان کی بالی کو غور
سے دیکھا بالی میں ایک بہت ہی نادر اور بیش قیمت موتی نظر آیا ۔عقلمند لڑکی کہنے
لگی: یہ موتی تو کوئی قیمت نہیں رکھتا ۔ اگر تم اس آدمی کی ٹوپی کو کھول
کر دیکھتے تو تمیہں اندازہ ہوتا کہ کس قدر بیش قیمت موتی اس نے چھپا رکھے ہیں۔
ان موتیوں کے مقابلے میں اس کی تو کوئی قیمت ہی نیہں۔
یہ سننا تھا کہ سارے گھڑ سوار اس آدمی کے پچھے ڈورے اور جب
اس کے قریب پہنچے تو با آواز بلند کہنے
لگے:
جو کچھ تمہاری ٹوپی میں ہے اسے ہمارے حوالے کر دو ،ہم
تمہاری جان چھوڑ دیں گے۔
اس آدمی کی ٹوپی میں کمان کی ایک تانت تھی جیسے اس نے بطور
احتیاط چھپا رکھا تھا ، تاکہ بوقت ضرورت کام آئے مگر مارے خوف ودہشت کے اسے یاد
نہیں آرہا تھا کہ اسکے پاس تانت موجود ہے ۔ جس کو کمان پر چڑھا کر دشمنوں سے
مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ گھڑ سواروں نے جب ٹوپی کے اندر کا سامان طلب کیا تو فوراً
اسے یاد آگیا کہ میں نے تو کمان کی تانت ٹوپی کے اندر چھپا رکھی ہے۔ وہ ہوشیار
ہوگیا اور ٹوپی سے تانت نکال کر کمان پر چڑھالی اور پھر گھڑ سواروں کیطرف متوجہ ہو
گیا۔ جب گھڑ سواروں نے اس کی یہ جرأت مندانہ کیفیت دیکھی تو پیٹھ پھیر کر بھاگ
کھڑے ہوئے اور لڑکی کو بھی چھوڑ دیا۔
اس طرح ایک لڑکی کی عقلمندی اورحاضر دماغی نے ابن زیاد کے آدمیوں کو ناکام کر دیا۔
Urdu stories
A WISE GIRL ONCE SAID | Urdu stories
Reviewed by online marketing
on
جنوری 17, 2020
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: