دور اندیشی
Urdu stories
’’حضرت علیؓ کی دور اندیشی نے ایک
اہم ترین مسئلہ اپنی فراست اور ذہانت سے منٹوں میں حل کر دیا،،
علامہ ابن الجوازی کتاب الاذکیاء میں لکھتے
ہیں :
دو آدمی ایک قریشی خاتون کی خدمت میں حاضر
ہوئے اور اس کے پاس دو سو دینار بطور امانت رکھ دیا :’ جب تک ہم دونوں اکٹھے ہو کر
اپنا مال طلب نہ کریں ، تب تک آپ یہ امانت واپس نہیں کریں گی۔ ہم دونون کی
موجودگی امانت واپس کرتے وقت ہونا ضروری ہے ۔،،
اس عورت نے ان کی امانت رکھ لی اور اس پر ایک
سال کا وقفہ گزر گیا۔ ایک سال کے بعد ان دونوں میں سے ایک شخص اس خاتون کے پاس
آیا اور کہنے لگا کہ میرے دوسرے ساتھی کا انتقال ہو گیا ہے ، اس لئے جو دینار ہم
نے تمہارے پاس امانت رکھے ہیں ، مجھے دے
دو ۔’’ خاتون نے امانت اس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور کہنے لگی : تم دونوں
سا تھیوں نے میرے پاس امنت رکھتے ہوئے یہ شرط رکھی تھی، کہ میں تم سے ایک کی غیر
موجودگی میں مال دوسرے کے حوالے نہ کروں ، اس لیے میں اما نت واپس نہیں کر سکتی،اس
آدمی نے خاتون کے اہل خانہ اور اس کے پڑوسیوں سے مدد طلب کی ۔ ان لوگوں نے اس
خاتون سے سفارش کی کہ اس کو امانت دے دو کیونکہ اس کے ساتھی کا انتقال ہو گیا ہے۔
لوگوں نے بے حد اصرار اور سفارش پر اس عورت نے
امانت اس شخص کو دے دی۔
اس بات کو ایک سال اور گزر گیا، تو دوسرا شخص
جس کو اس کے دوست نے مرا ہوا ظاہر کیا تھا ، اس عورت کے پاس آیا اور آکر امانت
طلب کی ۔ خاتون نے بتایا:’’ تمہارا دوسرا ساتھی آیا تھای اور اس نے بتایا کہ
تمہاری موت ہو چکی ہے ، اس لیے مین نے امانت اس کے حوالے کر دی۔
وہ شخص اس عورت سے جگھڑنے لگا اور کہا میں تو
زندہ سلامت ہوں میری امانت واپس کرو۔ عورت نے کہا کہ میں تو امانت تمہارے ساتھی کو
دے چکی ۔
اب عورت کے خلاف مقدمہ حضرت عمرؓ کی عدالت میں
پیش کر دیا گیا۔ عمرؓ نے دونوں کا مقدمہ سنا اور چاہا کی اس کا فیصلہ اس آدمی کے
حق میں کر دیں ۔
اچانک انہوں نے کچھ سوچا اور پھر فرمایا کی اس
مقدمہ کو ہم علی ابن ابی طالب کے سپرد کرتے ہیں اور ایک روایت کے مطابق خود ہی
دونون کو لے کر حضرت علیؓ کے پاس آئے۔ حضرت علیؓ نے دونوں کے بیانات سُننے اور
معاملہ کو بھا نپ گئے کہ
اس عورت کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے چنانچہ فرمایا:
کیا تم نے اس عورت سے یہ شرط نیہں رکھی تھی کہ
مال ایک کی غیر موجودگی میں دوسرے کے حوالے مت کرنا؟
اس آدمی نے جواب دیا :’’ ہاں یہ شرط تو رکھی
تھی۔’’
حضرت علیؓ نے فرمایا ـ ’’ تمہارا مال ہمارے
پاس موجود ہے اپنے ساتھی کو بُلا لاؤ ، تاکہ میں تم دونوں کا مال تمہارے حولے کر
دوں۔،،
نتیجہUrdu stories
’’حضرت علیؓ کی دور اندیشی نے ایک اہم ترین مسئلہ اپنی فراست اور ذہانت سے منٹوں میں حل کر دیا،،
’’حضرت علیؓ کی دور اندیشی نے ایک اہم ترین مسئلہ اپنی فراست اور ذہانت سے منٹوں میں حل کر دیا،،
Urdu stories
Reviewed by online marketing
on
فروری 05, 2020
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: