Urdu stories


Urdu stories

اردو کہانی

اور وہ ایمان متزلزل نہ کر سکی!



مورخ اسلام ابن خلکان نے اپنی تاریخ ’’ وفیات الاعیان ،، میں مشہور تابعی حضرت طاؤس بن کیسان کے بارے میں ایک واقعہ نقل کیا ہے۔ لکھتے ہیں:
ایک بدکردار عورت کا بیان ہے:
میں نے جس کو چاہا اپنے دام میں گرفتار کر لیا اور اس کے ایمان کا جنازہ نکالنے میں کامیاب ہو گئی ۔ مگر ایک آدمی ایسا نکلا جس کا ایمان متزلزل نہیں ہو سکا اور وہ میرے ناز و ادا کے شکنجے میں گرفتار ہونے سے بچ گیا۔
اس بدکردار فاحشہ عورت کا بیان ہے کی ایک دن میں نے خوب بناؤ سنگار کیا اور پھر طاووس بن کیسان کے پاس گئی اور دعوت گناہ دی۔ انہوں نے میری دعوت پر بظاہر حامی بھری اور کہا:
’’ فلاں وقت میرے پاس چلی آنا،،۔
چنانچہ میں ان سے وعدہ لے کر چلی آئی۔ اپنے تئیں سوچ رہی تھی کہ چلو آج میں اس بزرگ کو بھی اپنے جال میں پھنسا چکی ہوں، میرے حسن و جمال کو دیکھ کر یہ شیخ بھی تقویٰ کا دامن چھوڑ چکے۔
وعدے کے مطابق وقت مقررہ پر میں ان کے پاس پہنچ گئی۔
انہوں نے مجھے ساتھ لیا اور مسجد حرام میں لے گئے ۔ وہاں پہنچ کر مجھ سے کہا :’’
چلو لیٹ جاؤ۔،،

میں نے کہا یہ کیا کہہ رہے ہیں ، ایسی جگہ یہ کامِ؟
انہوں نے کہا:
’’ جو ہستی ہمیں یہاں دیکھ رہی ہے وہ ہر جگہ ہمارے کرتوتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے،،
لوٹیچنانچہ وہ بد کردار عورت اپنے مقصد میں ناکام ہو کر

  تابعی ہیںطاووس بن کیسان 


نیتجہ Urdu stories
بے شک اللہ ہر جگہ حاضر ناظر ہے ۔
نیکی کرنے کی توفیق اور گناہ سے بچنے کی توفیق صرف اللہ کی مدد سے ہی ہے۔

Urdu stories Urdu stories Reviewed by online marketing on فروری 06, 2020 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.