Sad status in Urdu | Sad life status
سنہری خواب انکھوں میں بُنا کرتے تھے ہم دونوں
پرندوں کی طرح اڑا کرتے ہم دونوں
الہٰی زندگی یونہی محبت میں گزر جائے
نمازِ فجر میں پڑھ کر ہی دعا کرتے تھے ہم دونوں
ہمیشہ ہوجاتی تھی ٹھنڈی چائے باتوں میں
وہ باتیں جو ان آنکھون سے کیا کرتے تھے ہم دونوں
گزر جاتا تھا سارا دن اکٹھےسیپیان
چنتے
سمندر کے کنارے پر رہا کرتے ہم دونوں
ہواکے ایک جھونکے سے لرز جاتے دریچوں میں
چراغوں کی طرح شب بھر جلا کرتے ہم دونوں
محبت میں کٹھن رستے آسان لگتے تھے
پہاڑوں پر سہولت سے چڑھا کرتے تھے ہم دونوں
حنؔ رسوائی کا خدشہ کبھی دل میں نہیں آیا
خیالون اوور خوابون میں ملا کرتے تھے ہم دونوں
2)
ذہن کے سارے سوالات بدل جاتے ہیں
اُس سے ملتے ہی خیالات بدل جاتے ہیں
اس کی آنکھوں پہ نہیں اتنا بھروسہ اچھا
ایک ہی لہر میں حالات بدل جاتے ہیں
ٹھیک سے رہ نہیں پاتا میں کبھی ایک جگہ
آنکھ جھپکوں تو مقامات بدل جاتے ہیں
شہر میں آیا ہوا ہے کوئی ساحر ایسا
جن سے کرتا ہے ملاقات ، بدل جاتے ہیں
کتنے مخلص ہیں مرے ساتھ مرے دوست حسنؔ
دیکھ لیں مجھ کو اگر تو بات بدل جاتے
ہیں
4
)
کس کو سنائیں شعر کسے راز داں کریں
جب تو نہیں ہے سامنے ہم کیا بیاں کریں
ہونے سے تیرے اپناابھی جی تھا لگا ہوا
اب جی یہ چاہتا ہے کہ جی کا زیاں کریں
تو ہی ہمارا شہر تھا تو ہی ہمارا گھر
اب جائیں کس دیار میں ہجرت کہاں کریں
جو سر پہ ایک پیڑ تھا وہ تو نہیں رہا
اس چلچلاتی دھوپ کو اب سائبان کریں
آنگن کے سب چراغ بجھا کر دُھواں کریں
Sad life status | Urdu sad status
Reviewed by online marketing
on
فروری 16, 2020
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: